• news
  • image

نوازشریف بیجنگ پہنچ گئے‘ چینی قیادت سے اقتصادی تعاون‘ سول نیوکلیئر معاہدے پر بات ہو گی

نوازشریف بیجنگ پہنچ گئے‘ چینی قیادت سے اقتصادی تعاون‘ سول نیوکلیئر معاہدے پر بات ہو گی

بیجنگ (این این آئی + نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ چین کے نائب صدر نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ نواز شرےف کا وزےر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ چین پہنچنے پر پیپلز لبریشن آرمی کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی دی۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف چینی صدر ژی چن پانگ اور چینی وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔ نواز شریف چین کے تجارتی اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم چینی کمپنیوں کو انڈر گراﺅنڈ میٹرو سسٹم میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب کیلئے الگ سے چین کے ساتھ تین معاہدے کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی اور سٹرٹیجک تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی، وہ تین جولائی سے مختصر وفد کے ہمراہ پہلا غیر ملکی چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون، پاک چین ٹریڈ کوریڈور، توانائی بحران، سٹرٹیجک تعاون، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔ سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کی فراہمی پر بات چیت کے علاوہ وزیراعظم چین کی کمپنیوں کو کوئلے اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب بھی دیں گے۔ کراچی سے پشاور ہائی اہم معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
نواز / چین

epaper

ای پیپر-دی نیشن