الطاف حسین کے تازہ ارشادات !
مکرمی!ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان”امت مسلمہ کا ٹائی ٹینک پاکستان ڈوب رہا ہے“انتہائی ناپسندیدہ ہے ۔ پاکستان ٹائی ٹینک نہیں بلکہ خداتعالیٰ کی نعمت ہے۔یہ اسلام کے نام پر وجود میں آیااوراس کی حفاظت بھی اللہ تعالیٰ کرے گا۔دوقومی نظریے کی مخالفت کرنے والے ہزاروں آئے مگر پاکستان کل بھی قائم تھا اور انشاءاللہ رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا۔بظاہر امت مسلمہ کے لئے فکر مند ہونے والے کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ایم کیوایم کے قائد نے کھلم کھلا دھمکیاں دیں جس کا حکومت پاکستان اور برطانیہ نوٹس لے۔عمران فاروق سمیت ہزاروں بے گناہ افراد جو قتل کردیے گئے کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے۔ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات سے متحدہ قومی موومنٹ حواس باختہ ہوچکی ہے۔قتل میں ملوث افراد کو وہ جو بھی ہیں کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ (عمران الحق،لاہور)