• news

پرانے پنشنرز! مراعات صرف فوج، پولیس عدلیہ کیلئے؟

مکرمی! گزشتہ دس سالوں میں حکومت نے فوج، پولیس عدلیہ کی تنخواہ اور مراعات بے تحاشا بڑھا کر انہیں خریدنا چاہا مگر اس امتیازی سلوک اور احساس محرومی سے دیگر سول محکموں کا بیڑا غرق ہو گیا۔ آج بہترین تعلیمی کیریئر کے حامل ایک ڈاکٹر/ انجینئر کے مقابلہ میں ایک سول جج کئی گنا زیادہ تنخواہ لے رہا ہے۔ فاضل جج صاحبان پانچ سال مدت ملازمت پر پنشن کے حقدار ٹھہر جاتے ہیں جبکہ سول ملازمین کو 25 سال سروس کے بعد پنشن ملتی ہے۔ تمام بیوروکریٹس 60 سال بعد ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں جبکہ جج صاحبان 65 سال پر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی انصاف فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح ترقی کے منتظر لوگوں کا راستہ مسدود کر دیا گیا ہے۔ اس جبری مسلط کردہ معاشرتی تفریق عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے۔ (چودھری محمد اشرف ایڈووکیٹ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن