وزیر اعلیٰ کے نام
مکرمی! میں ویٹرنری ہسپتال شرقپور درجہ چہارم میں بطور سائیس تعینات ہوں۔ میں غریب آدمی ہوں مانگٹانوالہ کا رہائشی ہوں جوسے شرقپور کافی فاصلہ پرہے۔ جس کیلئے میرے کافی اخراجات ہو جاتے ہیں۔ میں نے کچھ دن پہلے اپنے تبادلہ کروانے کیلئے تگ و دوشروع کی جسکا علم میرے ویٹرنری آفیسر کو ہو گیا اس نے مجھے دھمکانا شروع کر دیا اور کہا کہ تم نے مجھے دس ہزار روپے نہ دیئے تو میں تمہارا تبادلہ مانگٹانوالہ بھی نہیں ہونے دونگا۔دیگر ملازمین اور قصاب بھی اس کی راشی طبیعت سے تنگ ہیں۔ افسران بالا کو متعدد بار درخواست دینے کے باوجود کوئی کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیاہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ انکوائری کرائی جائے۔(مظفر اقبال ولد محمد انور، مظفر اقبال و دیگر ملازمین ویٹرنری ہسپتال شرقپور،0307-4728200)