چیف جسٹس دادرسی فرمائیں
مکرمی!میرے (مرحوم) والد اکرام اللہ نیشنل بنک آف پاکستان زونل آفس گوجرانوالہ میں بطور آفیسر گریڈIII کام کرتے تھے اور وہ بیماری کی وجہ سے 19-01-1995 میں اپنی سروس کے دوران رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ 11جنوری2010ءمیں انتظامیہ این بی پی نے دوران سروس وفات پانے والے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین (جنکی سروس25 سال پوری ہو گئی ہے) کے صرف ایک بیٹا یا بیٹی کو بنک میں بھرتی کرنے کاسرکلر جاری کیا جس میں دیئے گئے کرائٹیریا کے مطابق میں نے اپنی سی وی مورخہ6فروری 2010ءکو این بی پی ہیڈ آفس کراچی ارسال کر دی تھی جسکا رجسٹری نمبر703 ہے۔ 3 سال اور 5 ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک مجھے تقرری کالیٹر نہیں ملا جس کیوجہ سے میری عمر بھی ضائع ہو رہی ہے اور اسی صدمے سے میری والدہ 23-03-13 کو وفات پا گئی ہیں۔ میں آپ سے ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ میری داد رسی کی جائے۔(محمد عرفان نوشہرہ روڈ گلی نمبر5 محلہ چاہ تلیاں والا گوجرانوالہ)