• news

ضمنی الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری ۔۔ صدر‘ وزیراعظم‘ گورنر‘ وزراءکے حلقوں میں جانے پر پابندی

اسلام آباد(خبرنگار) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشتوں پر ہونیوالے ضمنی الےکشن کیلئے 46 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کردےا جس کے تحت صدر، وزےراعظم، گورنر، وفاقی وصوبائی وزراءسمےت کوئی حکومتی امےدوار کسی بھی انتخابی حلقہ کا دورہ نہےں کرسکے گا اور نہ ہی کسی نئی سکےم کا افتتاح کریگا جبکہ سرکاری اخراجات سے اشتہارات پر پابندی عائد ہوگی۔ پرنٹ اور الےکٹرانک مےڈےا کے کسی بھی نمائندوں پر اپنے مقاصد کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا جا سکے گا۔ امیدوار انتخابی مہم پر اخراجات صرف مختص ذاتی اکاﺅنٹ سے ہی کرسکے گا ، جلسہ گاہوں اور پولنگ کے روز فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ ےہ پابندی ایک دن بعد اور نتےجہ آنے پر بھی عائد رہے گی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو انتخابی شیڈول سے لیکر نتائج مکمل ہونے تک درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں گے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے امےدواروں کو نااہل قراردےا جائیگا۔ لمبے فاصلے کیلئے کار رےلی کی اجازت نہےں ہوگی،کارنر مےٹنگ کیلئے لوکل انتظامےہ کو پےشگی اطلاع کرنا ہوگی اور تمام مےٹنگز کا شےڈول اےک ہفتہ قبل انتظامےہ کو مہےا کرنا ہوگا۔پوسٹر کا سائز 2 فٹx 3فٹ، ہورلڈنگ بورڈ 3 فٹ x 5فٹ، بےنر 3فٹ x 3 فٹ، لےف لٹ اور نےوز لےٹر کا سائز 9 انچx 5انچ مقرر کےا گےا ہے۔ کوئی امےدوار ےا سےاسی پارٹی اپنا جھنڈا کسی پبلک مقام پر نہےں لگائے گی۔ اس کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت اور اسے پیمنٹ کرنا ہوگی۔ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ مےٹنگ کی جگہ کے علاوہ لاﺅڈ سپےکر پر مکمل پابندی ہوگی۔ کوئی امےدوار اور پارٹی ووٹرز کو ٹرانسپورٹ مہےا نہےں کریگی۔ خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے یا ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائےگا، کوئی سےاسی پارٹی ےا امےدوار اےسی کسی تجوےز ےا عمل کی کسی صورت تشہےر نہےں کریگا جو نظرےہ پاکستان،خودمختاری،سالمےت ےاسےکےورٹی،عدلےہ کی خودمختاری، عدلےہ اور فوج کو بدنام کرنے ےا ان کا مذاق اڑانے کا تاثر دے۔ اسکے علاوہ تمام امےدواروں کے سپورٹر اےسی سرگرمےوں سے اجتناب کرےں گے جو کہ الےکشن قوانین و ضوابط سے متصادم ہوں۔ مثلاً ووٹرز کو رشوت دیکر مخصوص امےدوار کو ووٹ دےنے کی ترغےب دےنا، انہےں ڈرانا دھمکانا، انہےں کسی خاص امےدوار کی طرف مائل کرنے کیلئے مختلف حربے اختےار کرنا، پولنگ سٹےشن کے 400 گز کے اندر کنویسنگ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن