• news

جیکب آباد: رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر دھماکہ ، دو افراد زخمی

 جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کے علاقے گڑھی حسن میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کے گھر کے باہر ہوا دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن