• news
  • image
  • text

احمد پور شرقیہ: امداد کا وعدہ پورا نہ ہونے پر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور نے لانگ مارچ شروع کر دیا

کمالےہ (نامہ نگار) احمد پور شرقےہ کے سائےکل رکشہ ڈرائےور سےد زاکر حسےن نے امداد نہ ملنے پر 16سال بعد بیروز گاری اور غربت سے تنگ آکر وزےراعظم مےاں نواز شرےف سے اپنا مطالبہ منوانے کیلئے ساڑھے سات سو کلو مےٹر کا لانگ مارچ شروع کر دےا۔ سائےکل رکشہ ڈرائےور 25 جون کو احمد پور شرقےہ سے اپنے مطالبات کا چارٹ گلے مےں ڈال کر 9 روز مےں پونے تےن سو کلومےٹر سفر طے کر کے کمالےہ پہنچ گےا۔ ذاکر حسےن کے ارادے پختہ ہےں اور وہ اسلام آباد جاکر وزےراعظم مےاں نوازشرےف سے ملاقات کر کے ہی دم لے گا ےا پھر خود کشی اس کا مقدر بن جائیگی جس کی حکومت ذمہ دار ہوگی۔ واضح رہے نوازشریف نے 1998ءمیں اسے امداد کی یقین دہانی کرائی تھی مگر حکومت کے خاتمے کے باعث امداد نہ مل سکی۔

epaper
وزیراعظم سے ملاقات کیلئے ساڑھے سات سو کلو میٹر پیدل لانگ مارچ کرنیوالا سائیکل رکشہ ڈرائیور سید ذاکر حسین پریس کلب کمالیہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہے

ای پیپر-دی نیشن