خیبر پی کے ‘ تحریک انصاف کے کارکنوں کی پارٹی فیصلوں پر تنقید
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پی کے کے کچھ حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے لیکن جماعت کے فیصلوں پر اس کے اپنے ہی کارکنوں نے تنقید بھی شروع کر دی ہے۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کو ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن پارٹی نے انتخابات سے پہلے جو وعدے اور دعوے کئے تھے ان پر کسی بھی سطح پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا۔