• news

2 خودکشیاں: کوٹ رادھاکشن میں گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ شخص نے پھندا لے لیا

قصور+رجانہ (نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی پر خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی موضع گرو کی جھگیاں میں گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔محمد علی میو کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کرلی ہے اور نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ ادھر رجانہ میںگھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھانے سے خاتون جاںبحق ہوگئی۔نواحی چک نمبر 290/ گ ب کی اضافی آبادی کی رہائشی خاتون ثریا بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گذشتہ روزگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔

ای پیپر-دی نیشن