سب کو جانا ہے مناسب نہیں کوئی کمزور ہو کر یہاں رہے: زرداری
اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سب کو جانا ہے مناسب نہےں کہ کوئی کمزور ہوکر ےہاں رہے، بدھ کو اےوان صدر مےں فاٹا اصلاحات کے بارے مےں کنونشن سے خطاب کے دوران صدر نے واضح کےا کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے پر اےوان صدر چھوڑنے کا فےصلہ کرچکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو باری باری جانا ہے اور مناسب نہےں کہ کوئی کمزور ہوکر ےہاں رہے۔ انہوں نے اس امےد کا اظہار کےا کہ موجودہ حکومت اور آنے والی حکومتےں فاٹا مےں اصلاحات کا عمل جاری رکھےں گی اور اس حوالے سے سابقہ حکومت نے جو بنےاد رکھی ہے اسے مزید آگے بڑھاےا جائے گا۔