• news

افغان طالبان سے مذاکرات امریکہ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی

قطر (آن لائن) افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فریقین نے کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تفصیلات منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد بھی کچھ شہروں میں اڈے برقرار رکھنا چاہتا ہے جہاں پر آٹھ سے دس ہزار امریکی فوجی رہیں گے۔ امریکہ نے یہ معاملہ طالبان سے بات چیت کے روڈ میپ میں شامل کیا لیکن طالبان کے انکار کے بعد امریکہ نے مذاکرات میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔ بات چیت کے پہلے مرحلے میں اعتماد سازی کے اقدامات ہونگے جس کے تحت طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں امریکی اڈوں کا معاملہ زیر بحث آئیگا۔ طالبان افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی چاہتے ہیں۔ امریکہ اس معاملے پر پاکستان کی مدد بھی لیگا۔

ای پیپر-دی نیشن