• news

کسی صوبے میں گورنر راج کا سوچ رہے ہیں نہ اسے مسائل کا حل سمجھتے ہیں: مشاہد اللہ

کسی صوبے میں گورنر راج کا سوچ رہے ہیں نہ اسے مسائل کا حل سمجھتے ہیں: مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کسی صوبے میں گورنر راج لگانے کا سوچ رہے ہیں اور نہ ہی اسے مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں کی جانب سے وفاقی حکومت پرگورنر راج لگانے کے الزامات نہایت ہی بے بنیاد، مبہم اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت واضح انداز سے کہہ چکی ہے امن و امان صوبوں کی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اگر عوام نے سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہارکیا ہے تو ےہ محض ان پر حکمرانی کا مینڈیٹ نہیں بلکہ ان جماعتوں کی منتخب حکومتوں پر عوامی خدمت اور ان کے جان ومال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کراچی سندھ ہی نہیں پورے پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، پاکستان کا ہر شہری کراچی کو پرامن دیکھنا چاہتا ہے، شاید ہی کوئی شہر ےا قصبہ ہو جس کے باسی کراچی سے بالواسطہ ےا بلاواسطہ طور پر وابستگی نہ رکھتے ہوں۔ مشاہد اللہ نے کہا کراچی اورکوئٹہ میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری ہم پر سب عائد ہوتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو ملک کی خوشحالی کے لئے امن عامہ کے قیام کو ےقینی بنانا ہوگا۔
مشاہد اللہ

ای پیپر-دی نیشن