سنوڈن کی موجودگی کا شبہ، بولیویا کے صدر کا طیارہ آسٹریا میں روک لیا گیا
سنوڈن کی موجودگی کا شبہ، بولیویا کے صدر کا طیارہ آسٹریا میں روک لیا گیا
ویانا (نیوز ایجنسیاں،اے پی پی) لاطینی امریکی ملک بولیویا کے صدر ایوا مورالز ماسکو سے وطن واپس جاتے ہوئے ان کا طیارہ زبردستی آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں اتار لیا گیا۔فرانس اور پرتگال نے بولیوین صدر کے طیارے کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہیں خدشہ تھا کہ امریکہ کو مطلوب سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن اسی طیارے میں موجود ہیں۔ تاہم بولیوین صدر کی رضامندی سے طیارے کی تلاشی لی گئی تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔بولیویا کے صدر نے پر زور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں مجرم نہیں ہوں یہاں میرے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ ادھر بولیویا نے صدر ایوا مورالز کے طیارے کو زبردستی اتارنے پر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریا نے امریکہ کے کہنے پر ایوامولز کو اغوا کیا۔اقوام متحدہ میں بولیویا کے سفیر نے جنیوا میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اقوم متحدہ میں شکایت کریں گے۔