پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں: وزیر پٹرولیم
پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں: وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (خبرنگار) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامات ملک ہے، یہاں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ گائکاس سے ملاقات کے دوران انہوں نے کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان دوستی پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں جنہیں نئی حکومت مزید مستحکم کرتے ہوئے آگے بڑھائے گی۔ کینیڈین سفیر نے وزیر پٹرولیم کو مسلم لیگ ن کی حکومت بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سوشل اور اور اکنامک سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔