سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری‘ مجموعی سرمایہ کاری 53 کھرب سے بڑھ گئی
سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری‘ مجموعی سرمایہ کاری 53 کھرب سے بڑھ گئی
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروبای ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 21700اور 21800کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 37 ارب36کروڑروپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 198.69 پوائنٹس اضافے سے 21802.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید 37ارب 36کروڑ 6لاکھ 43ہزار 739روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 53کھرب9ارب 64کروڑ 52لاکھ 65ہزار 332روپے ہو گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 91کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 31کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 43کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 6.62 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4628.25 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 40 لاکھ 69 ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 39 لاکھ66 ہزار 50حصص کا لین دین ہوا تھا۔