• news

مرسی کی برطرفی: ثابت ہو گیا اسلام پسندوں کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاتی: الشباب

مرسی کی برطرفی: ثابت ہو گیا اسلام پسندوں کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاتی: الشباب

نیروبی (رائٹر) صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ ”الشباب“ نے کہا ہے کہ مصر میں ایک منتخب اسلام پسند صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی سے ثابت ہوتا ہے کہ تبدیلی صرف طاقت کے استعمال سے آتی ہے جمہوریت سے نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرسی کی برطرفی سے ثابت ہو گیا کہ اسلام پسند اگر منتخب بھی ہو کر آئیں تو انہیں حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ وقت آ گیا ہے کہ اب وہ پسندیدہ رنگوں والا چشمہ اتار کر دنیا کو حقیقت پسندی کی نظر سے دیکھا جائے کہ تبدیلی صرف ”بلٹ“ سے آتی ہے ”بیلٹ“ سے نہیں۔ اخوان المسلمون نے الجزائر میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والے اسلام پسندوں اور حماس کے بارے میں بھی تاریخ سے کچھ سبق سیکھا ہو گا۔
الشباب

ای پیپر-دی نیشن