• news

ایکنک نے توانائی کے 5 منصوبوں کی منظوری دے دی، 1303 ارب لاگت آئے گی

ایکنک نے توانائی کے 5 منصوبوں کی منظوری دے دی، 1303 ارب لاگت آئے گی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کی اےگزےکٹو کمےٹی نے توانائی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے جس پر مجموعی طور پر اےک ہزار 303 ارب روپے لاگت آئے گی، ان منصوبوں کی تکمےل سے 3511 مےگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی، جاری بےان کے مطابق وزےراعظم کے دفتر مےں اےکنک کا اجلاس ہوا، جس مےں توانائی کے 5 بڑے منصوبوں کے علاوہ مواصلات اور دےگر منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان مجوزہ منصوبوں مےں کراچی مےں واقع جوہری منصوبے کے ون اور کے ٹو بھی شامل ہےں،جنکی مجموعی پےداوار 2200 مےگاواٹ ہے اور اس پر لاگت کا تخمےنہ 9 کھرب 58 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے، اےکنک کے اجلاس مےں صوبہ پنجاب کے نندی پور منصوبے کی بھی منظوری دی اس پر لاگت کا تخمےنہ 57 ارب 38 کروڑ روپے لگاےا گےا ہے اور اس سے 435 مےگاواٹ بجلی پےدا کی جا سکتی ہے، نےلم جہلم ہائےڈرو الےکٹرک منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 274 ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کی استعداد 979 مےگاواٹ ہے، اجلاس کے آغاز مےں وزےر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اےکنک اےک آئےنی ادارہ ہے، جس مےں اےک ارب روپے سے زائد کے کسی بھی منصوبے کی منظوری دی جاتی ہے۔ اجلاس میں نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے بعد رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
منصوبے منظور

ای پیپر-دی نیشن