• news

توانائی بحران، بھارت نے پاکستان کو مائع گیس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

توانائی بحران، بھارت نے پاکستان کو مائع گیس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر پیٹرولیم ایم ویراپامولی نے پاکستان کو مائع گیس فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تیل نے یہ پیشکش حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان توانائی بحران پر قابو پالے گا۔ اس سلسلے میں وزیر تیل نے وزیراعظم من موہن سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو بجلی فراہمی کے لئے بھارتی گرڈ سے منسلک کرنے میں تین سال کا عرصہ لگے گا، فوری طور پر مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کو مائع گیس فراہم کی جائے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پانچ سال کے لئے بھارت پانچ ملین کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہم کرے گا جب کہ بھارت جالندھر سے واہگہ بارڈر تک 110کلومیٹر گیس پائپ لائن بھی بچھائے گا۔ بھارتی وزیر نے بتایا کہ وزارت تیل کی ٹیم اور گیس فراہمی کے بھارتی سرکاری ادارے گیل نے دونوں ملکوں کے درمیان بجلی کی پیداوار میں مدد دینے کے لئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔
بھارتی وزیر تیل

ای پیپر-دی نیشن