• news

بیوروکریسی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے تحفظ دیا جائے، چینی کمپنیاں ‘وزیراعظم کا نوٹس، ذاتی ای میل ایڈریس دیدیا

بیوروکریسی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے تحفظ دیا جائے، چینی کمپنیاں ‘وزیراعظم کا نوٹس، ذاتی ای میل ایڈریس دیدیا

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کی کمپنیوں نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں چینی ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے چینی سرمایہ کاروں کو سات روز میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چینی کمپنیوں کے سربراہوں کو ذاتی ای میل ایڈریس بھی دیدیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں چینی کمپنیوں نے کہا کہ ماضی میں بھی چینی ورکرز اغوا ہوتے رہے، سکیورٹی کا معیار بہتر نہ ہونے تک کام کرنے والے دباﺅ میں رہیں گے، سکیورٹی کا بندوبست ہونے سے ہمیں آسانی ہو گی۔ چینی کمپنیوں نے شکایت کی کہ پاکستان میں بیوروکریسی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے جس سے پراجیکٹس تعطل کا شکار ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس کا فوری نوٹس لیا۔
نواز شریف/ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن