• news

اوگرا نے رہائشی علاقوں میں قائم سی این جی سٹیشنوں کو نوٹس بھجوا دیئے

اوگرا نے رہائشی علاقوں میں قائم سی این جی سٹیشنوں کو نوٹس بھجوا دیئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے ملک بھر کے رہائشی علاقوں میں بنائے گئے ایک ہزار سے زائد سی این جی سٹیشنز مالکان کو نوٹسز بھجوا دیئے نوٹسز میں جواب مانگا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کیوں سی این جی سٹیشن قائم کیا جواب اگر تسلی بخش نہ ہوا تو سی این جی سٹیشنز بند کئے جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراجہ کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں سی این جی سٹیشنز کئی سالوں سے بنے ہوئے ہیں اب کیوں نوٹسز بھجوائے گئے سی این جی سٹیشنز لگانے سے پہلے اوگرا سمیت 18 محکموں سے این او سی لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے سی این جی انڈسٹری کے خلاف سازش کا حصہ بنتے ہوئے سی این جی سٹیشن مالکان کو لائسنس منسوخ کرنے کے لئے نوٹس جا ری کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہری علاقوں میں پٹرول پمپ اور سی این جی نہ ہوں تو عوام کو ایندھن کے لئے طویل فاصلہ طے کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل رہائشی علاقوں کا بہانہ بنا کر سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا ذمہ دار سی این جی شعبہ کو قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حکومتی ایوانوں میں ان کی لابی نہیں۔ عوام اور سرمایہ کاروں کو مختلف حیلے بہانوں سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے صورتحال کا نوٹس لیں۔
سی این جی سٹیشن

ای پیپر-دی نیشن