• news

محمد عامر پر پابندی ختم کرانے کیلئے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر +آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزایافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ٹےم پرعائد پابندی کے خاتمے کیلئے کسی برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ پابندی کے شکار فاسٹ باولر محمد عامر کی سزا میں بیس فیصد کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے عامر کا معاملہ پر ساتھی ڈائریکٹرز سے بھی مشورہ کیا ہے اور جلد ہی کسی برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ عامر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ جائیں گے۔ ان کا یہ بیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ان پر عائد پابندی میں نرمی کی درخواست پر نظرثانی کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ ہفتہ لندن میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں اس معاملے پر آواز اٹھائی تھی۔اکیس سالہ عامر نے انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں اپنی پابندی میں کمی کے امکانات کی وجہ سے شکر گزار ہوں’۔‘میں چیئرمین نجم سیٹھی کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے لیے آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر آواز بلند کی، جس کے بعد آئی سی سی نے یہ کمیٹی تشکیل دی۔اس اقدام نے میرے اندر اپنے کرکٹنگ کیرئرسے متعلق ایک نیا جذبہ بھر دیا ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کے کسی کرکٹ عہدے دار نے میری پابندی سے متعلق کوشش کی اور میں اپنی پابندی میں نرمی کے امکانات کے حوالے سے بہت خوش ہوں’۔فاسٹ باو¿لر کا کہنا تھا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ پر قوم سے پہلے ہی معافی مانگنے کے علاوہ آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی حکام سے ہر قسم کا تعاون کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن