• news

لاہور ہائیکورٹ : ڈکیتی کیس، کرکٹر آصف، پولیس حکام سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی/نیٹ نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد آصف کی طرف سے ہوٹل مالک صہیب ڈوگر کے خلاف درج کروائی گئی یف آئی آرکے اخراج کےلئے دائر درخواست میں تھانہ ڈیفنس بی پولیس اور کرکٹر محمد آصف کو نوٹس جاری کر دئیے۔ درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ محمد آصف نے ان کے خلاف تشدد اور ڈکیٹی کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ محمد آصف ان کے ہوٹل آکر کھانا کھانے کے بعد بل کی ادائیگی نہیں کرتا تھا۔ بل کےلئے اصرار کرنے پر اس نے ساتھیوں کی مدد سے درخواست گزار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انہی کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔درخواست گذار نے جب تھانہ ڈیفنس بی جا کر پولیس کو محمد آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تو انہوں نے مقدمہ درج نہیں کیا۔فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گذار کے خلاف درج کروائی گئی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔فاضل عدالت نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن