• news

فٹ بال کی تازہ ترین عالمی ٹیم رینکنگ، سپین پہلے نمبر پر براجمان

اسلام آباد (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ فٹ بال کی تازہ ترین عالمی ٹیم رینکنگ کے مطابق سپین پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔جرمنی اور ارجنٹائن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر قائم ہیں۔ فٹ بال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق ورلڈ اور یورپی چیمپئن سپین 1614 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جرمنی 1416 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ارجنٹائن 1287 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کروشیا 1222 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہالینڈ 1158 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پرتگال 1137 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، کولمبیا 1123 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، اٹلی 1097 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، انگلینڈ 1095 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ایکواڈور 1066 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ حال ہی میں اسپین کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار کنفیڈریشنز کا ٹائٹل جیتنے والی برازیلین ٹیم 872 پوائنٹس کے ساتھ 22 ویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن