خسرہ نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی، 163 نئے مریض ہسپتالوں میں داخل
لاہور (سپیشل رپورٹر + نامہ نگاران) خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا اور مزید 2 بچے خسرہ کے باعث دم دوڑ گئے۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ایک بچہ خسرہ کے باعث جاںبحق ہوا، لاہورسمیت پنجاب میں خسرہ سے مزید 163 مریض ہسپتالوں میں داخل ہو گئے جبکہ پنجاب میں اب تک رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 92 ہو چکی جبکہ لاہور میں اب تک رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 6 سو 53 ہے۔ پنجاب میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد تک 183 تک پہنچ گئی ہے۔ رجانہ کے نواحی چک نمبر 291گ۔ب میں مقامی بھٹہ خشت کے رہائشی عامر کا ایک سالہ بیٹا علی حمزہ خسرہ کے باعث دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے دو سرکاری ہسپتالوں میں مزید آٹھ بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔