سعد رفیق کی ٹرین گزارنے کیلئے آگے جانے والی ٹرین کو روک دیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے سعد رفیق کی ٹرین کو گزارنے کیلئے آگے جانے والی ٹرین کو روک دیا گیا ۔ ٹرین کو دینہ سٹیشن پر 20 منٹ تک روکا گیا، وزیر ریلوے نان سٹاپ ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور آ رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریل کار کے ڈرائیور نے ٹرین روکنے پر کنٹرول روم کے حکام سے احتجاج کیا۔ ڈرائیور کی جانب سے اصرار کیا کہ میری ٹرین ٹھیک جا رہی ہے مجھے نہ روکا جائے لیکن کنٹرول روم کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزیر ریلوے کی ٹرین گزرنے کیلئے ریل کو رکوانے کا حکم ملا ہے۔