• news

کراچی کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں: میر جان جمالی

کراچی کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں: میر جان جمالی

کراچی (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے کراچی میں ملاقات کی۔ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جان محمد جمالی نے کہا کہ مسخ شدہ لاشوں کا مسئلہ پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خطرناک صورت حال کے پس پردہ عالمی سازش ہے اوربلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبات غلط نہیں ۔ گوادرپورٹ چین کے حوالے کرنے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہواہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں بھی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

میر جان جمالی

ای پیپر-دی نیشن