جاسوسی پروگرام پر کشیدگی : اوبامہ اور مرکل کا مذاکرات پر اتفاق
جاسوسی پروگرام پر کشیدگی : اوبامہ اور مرکل کا مذاکرات پر اتفاق
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کے متنازعہ جاسوسی پروگرام کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آنے کے بعد واشنگٹن اور برسلز کے درمیان پیدا ہونے والے تناو¿ کو کم کرنے کے لیے اوباما اور مرکل کے درمیان اس حوالے سے اعلیٰ سطحی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔وائٹ ہاو¿س کے ایک ترجمان کے مطابق یہ اتفاقِ رائے دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں طے پایا ہے۔ یہ بات دونوں رہنماو¿ں کے درمیان برلن میں ہونے والی ملاقات کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی یہ کوشش ہے کہ وہ اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بات کر کے اپنے یورپی اتحادیوں کے تحفظات دور کریں۔ اوباما انتظامیہ ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں اب امریکی صدر باراک اوباما اور جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل میں اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ اس مسئلے پر اعلیٰ سطحی مذاکرات ہونے چاہئیں۔