افغان امن عمل، پاکستان مزید اقدامات کرے: نیٹو
افغان امن عمل، پاکستان مزید اقدامات کرے: نیٹو
رسلز(آن لائن) نیٹو سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے افغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے پاک افغان سرحد پر موجود شدت پسندوں کیخلاف کارروائی تیز کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا نیٹو کا شروع ہی سے موقف رہا ہے کہ ہمیں نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں قیام امن کیلئے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور اس تناظر میں پاکستانی حکومت اور فوج کو پاک افغان سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی عمل کو معاونت فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ نیٹو اس عمل میں اس طرح شامل نہیں ہے اور اس بات کا اظہار شکاگو میں نیٹو کے اجلاس میں بھی کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا افغان امن عمل کی کامیابی کا دارومدار تین شرائط پر ہے اور ان شرائط میں پہلی شرط یہ ہے کہ یہ امن عمل افغان قیادت میں آگے بڑھے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اس سیاسی عمل میں شامل فریقین افغانستان کے جمہوری آئین کا احترام کرنے کیساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کا بھی احترام کرے جبکہ تیسری شرط کے مطابق سیاسی عمل میں شامل گروہ دہشت گرد تنظیموں کیساتھ اپنے روابط ختم کرے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو