• news
  • image

چینی کمپنی کی پاکستان میں بلٹ ٹرین منصوبہ کی تعمیر کی پیشکش، نواز شریف آج بلٹ ٹرین میں سفر کرینگے

چینی کمپنی کی پاکستان میں بلٹ ٹرین منصوبہ کی تعمیر کی پیشکش، نواز شریف آج بلٹ ٹرین میں سفر کرینگے

بیجنگ (اے پی پی / نوائے وقت رپورٹ) چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین ژی جن نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کی کمپنی شاہرات کی تعمیر اور بلٹ ٹرینوں کے آغاز سمیت پاکستان سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے پشاور اور کراچی کے درمیان مجوزہ بلٹ ٹرین منصوبے کی تعمیر کیلئے اپنی کمپنی کی خدمات پیش کیں۔ وزیراعظم نے پیشکش کو سراہتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین کو اس ضمن میں بات چیت کیلئے اگست میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے بحران کا حل بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی ان کی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دریں اثناءنواز شریف آج چین میں بلٹ ٹرین میں سفر کرینگے۔
بلٹ ٹرین

epaper

ای پیپر-دی نیشن