• news
  • image

سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کو دبئی سے کل پاکستان لائے جانے کا امکان

سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کو دبئی سے کل پاکستان لائے جانے کا امکان

 دبئی(آن لائن) دبئی حکام کی جا نب سے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیرصادق کوانٹرپول کے حوالے کئیے جا نے کے بعد انھیں کل اتوار کو دبئی سے پاکستان لا ئے جا نے کا امکا ن ہے جبکہ پاکستانی سکیو رٹی حکا م کو انہیں رن وے پرہی گرفتارکر نے کی اجا زت مل گئی ہے ۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق 82ارب روپے کی کرپشن کے مرکزی کردارسابق چیئرمین توقیرصادق کوجمعرات کوفیڈرل کورٹ آف دوبئی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد دبئی حکام نے انہیں انٹرپول کے حوالے کر دیا۔ اب انٹرپول توقیرصادق کوپاکستانی تفتیشی ٹیم کے حوالے کرے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق توقیرصادق کوپی آئی اے کی پروازکے ذریعے کل اتوار کوپاکستان لائے جانے کاامکان ہے۔ پاکستان لانے بعد سابق چیئرمین اوگرا کواسلام آباد کے پوش علاقے کے ایک گھرمیں رکھا جائے گا جس کونیب نے انویسٹی گیشن سیل کا درجہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توقیرصادق کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے سابق چیئرمین محمد علی اور کمشنر امتیاز حیدر کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
توقیر صادق /امکان

epaper

ای پیپر-دی نیشن