لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں میں سی این جی سٹیشنوں کا قیام غیرقانونی قرار دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں میں سی این جی سٹیشن قائم کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔ علامہ اقبال ٹاﺅن کے مکینوں نے سی این جی سٹیشنز کے قیام کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ رہائشی علاقوں میں س یاین جی سٹیشنز سے جانی و مالی نقصان اور ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ ہے۔ اوگرا نے عدالت میں جوابداخل کروا دیا کہ رہائشی علاقوں میں سی این جی سٹیشنز کے قیام پر پابندی لگا دی گئی ہے۔