ایل این جی کی درآمد پر مذاکرات کیلئے تین رکنی وفد 8 جولائی کو قطر کا دورہ کریگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قطر سے ایل این جی کی درآمد پر مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد 8جولائی کو قطر کا دورہ کرے گا۔ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔ وفد قطر سے 3.5ایم ٹی پی اے ایل این جی کی درآمد پر بات چیت کرے گا۔ وزارت پٹرولیم نے معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔