صدر زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماﺅں کے مطالبے پر رحمن ملک کو ایم کیو ایم سے رابطے سے منع کر دیا
کراچی (اے پی اے ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک کو ایم کیو ایم سے رابطے کرنے سے منع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماﺅں نے مطالبہ کیا تھا کہ رحمن ملک ایم کیو ایم سے رابطے نہ کریں۔ سند ھ کے حالات پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماﺅں پر چھوڑے جائیں جس کے بعد صدر زرداری نے رحمن ملک کو ایم کیو ایم سے رابطے رکھنے سے منع کر دیا ہے۔