پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ بیرونی ذرائع سے بھی 618ارب ملنے کی امید
اسلام آباد (اے پی اے) آئی ایم ایف کے علاوہ پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران بیرونی ذرائع سے بھی 618 ارب روپے کے قرضے اور گرانٹ ملنے کی امید ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے 675 ارب روپے ملیں گے۔ واپڈا کو 21 ارب 75 کروڑ روپے غیر ملکی قرضوں، پیپکو کو 12 ارب، نیشنل ہائی و ے اتھارٹی کو 30 ارب 86 کروڑ روپے قرضوں کی مد میں جبکہ 5 کروڑ روپے کی بیرونی گرانٹ ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران کیری لوگر بل کے تحت ایک ارب اور ٹوکیو کلب سے بھی ایک ارب روپے کی گرانٹ ملے گی۔