قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 13 اگست کو ہو گا
اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 13 اگست کو ہو گا۔ صدارتی خطاب پر بحث کا آغاز ہو گا ایوان اس بارے میں اظہار تشکر کی قرار داد منظور کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا تیسرا سیشن عید الفطر کے بعد ہوگا اجلاس 13 اگست کو طلب کرنے کی تجویز ہے پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے پہلے سال کے سیشنز کا پارلیمانی کیلنڈر بھی مرتب کیا جائے گا ۔ اگست کے مجوزہ اجلاس میں صدر آصف علی کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ہوگی مجالس قائمہ کی تشکیل نو کی منطوری دی جائے گی۔