• news

حکومت محکمہ صحت کو پٹوارخانے کی طرز پر چلانے کی روش ترک کرے: ڈاکٹر تنویر انور

حکومت محکمہ صحت کو پٹوارخانے کی طرز پر چلانے کی روش ترک کرے: ڈاکٹر تنویر انور

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر تنویر انور نے کہا ہے کہ حکومت محکمہ صحت کو پٹوار خانے کی طرح چلانے کی روش ترک کرے ہیلتھ کیئر کمیشن کی خودکار پالیسیوں کو رد کرتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں بیوروکریسی کی مناپلی نہیں چلنے دیں گے، عرصہ دراز سے سیکرٹری صحت ڈاکٹر لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دیگر رہنما¶ں ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تمام نمائندہ تنظیمیں مشترکہ طور پر حکومتی سطح پر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے نام پر اپنے مخصوص اور ماتحت افسران کے ذریعے ہیلتھ کے معاملات کو چلانے کے سلسلے میں کئے جانے والے فیصلوں کو یکسر مسترد کرتی ہیں اور اس بات کا اعلان کرتی ہیں کہ ڈاکٹر برادری کسی بھی سطح پر ان تنظیموں کے نمائندوں کی شمولیت کے بغیر کئے جانے والے فیصلوں پر کسی صورت بھی عملدرآمد نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن