متنازعہ افسر ہٹا کر ایف آئی اے کی تنظیم نو کریں گے: چودھری نثار
متنازعہ افسر ہٹا کر ایف آئی اے کی تنظیم نو کریں گے: چودھری نثار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے اور نادرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چودھری نثار نے کہا کہ بدعنوان افسروں کیخلاف ایف آئی اے کو زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔ تمام متنازعہ افسر ہٹا کر ایف آئیاے کو ازسرنو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ ایف آئی اے میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کیلئے جلد کمیٹی بنائی جائیگی۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ بنایا جائیگا۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی میرٹ پر کی جائیگی۔ چودھری نثار نے مصر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہاں کا اندرونی معاملہ ہے امید کرتے ہیں مصر میں حالات جلد بہتر اور عوام کی مرضی کی جمہوری حکومت ہو گی۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر چینی باشندوں کی رہائشگاہوں کے باہر کنکریٹ کے بلاکس لگائے جائیں گے۔
چودھری نثار