فرانس میں برقعہ پوش مسلم خواتین پر حملوں کی مذمت‘ مغرب کی دوغلی پالیسی تبدیل کرے: سمیعہ نواز
فیروز والا (نامہ نگار) اسلام نے پردے کے ذریعے عورت کی عزت وقار میں اضافہ کیا اور اسے مضبوطی و تحفظ فراہم کیا۔ پردہ اسلامی عقیدے کا لازمی جزو ہے لیکن یہ مغرب کی دوغلی پالیسی ہے کہ وہ عفت و عصمت کا سودا کرنے والی عورت کو روشن خیالی کا سلوگن دیتا ہے اور باپردہ عورت کو مختلف طریقوں سے اذیت دینے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ (صوبہ پنجاب) سمیعہ نواز نے فرانس میں برقعہ پوش مسلم خواتین ہونے والے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے بارے میں مغرب اپنی دوغلی پالیسی تبدیل کرے۔