سانحات زیارت وکوئٹہ
مکرمی! گذشتہ دنوںخواتین یونیورسٹی کوئٹہ‘ بولان میڈیکل کمپلیکس اور قائداعظم ریذیڈنسی‘ زیارت کے حوالے سے جو اندوہناک سانحات رونما ہوئے‘ انہوں نے اہل پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ قائداعظم ریذیڈنسی صرف ایک عمارت کا نام نہیں‘ اس عمارت سے ہر پاکستانی کا ایک جذباتی رشتہ اور قلبی وابستگی رہی ہے۔ یہ انتہائی فکر اور تشویش کا لمحہ ہے۔ پاکستان دشمن عناصر ہمارے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ اب بند دروازوں کے پیچھے سہمے ہوئے بیٹھے رہنے کا وقت نہیں۔ دروازہ کھول کر ان عناصر سے نبرد آزما ہوئے بغیر ہماری بقا اب ممکن نہیں رہی۔ ضائع کرنے کے لئے اب ایک لمحہ بھی نہیں بچا ہے۔ جو کچھ کرنا ہے آج کرنا ہے۔ کل کا انتظار ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔(سعدیہ راشد لاہور)