عبدالکبیر قاضی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، رابعہ جویریہ سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر
عبدالکبیر قاضی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، رابعہ جویریہ سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزارت تجارت نے سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان عبدالکبیر قاضی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق ڈی ایم جی گروپ گریڈ 21 کی رابعہ جویریہ کو ٹی ڈی اے پی کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ رابعہ جویریہ آئندہ ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔