• news

دریائے سوات کے تیز بہاﺅ سے ایوب برج کا ایک حصہ گر گیا، ٹریفک کیلئے بند

دریائے سوات کے تیز بہاﺅ سے ایوب برج کا ایک حصہ گر گیا، ٹریفک کیلئے بند

سوات (نوائے وقت رپورٹ) دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث گزشتہ ماہ ایوب برج کا ایک حصہ بھی پانی کی نذر ہوچکا ہے۔ برج کے ٹریفک کیلئے بند ہونے ہی سوات کے عوام کیلئے مشکلات اور مصیبتوں کے راستے کھل گئے۔ ایوب برج منگورہ شہر کو تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ سے ملاتا ہے۔ گرمی میں اضافے اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کے بعد دریائے سوات میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہوا جس نے دریا کنارے آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ علاقے کے عوام پیدل گزرنے پر مجبور ہیں، ٹریفک چالو نہ ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات امتیاز حسین نے بتایا کہ پل کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن