تحقیق و جستجو اور علم حاصل کئے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکہ دہی ہے‘ الطاف حسین
تحقیق و جستجو اور علم حاصل کئے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکہ دہی ہے‘ الطاف حسین
کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے علت، علم وآگہی کی نفی ہے۔ علت مجموعہ ہے خباثت، جھوٹ، مکر، فریب اور لعنت کا۔ جہاں علت ہوگی وہاں علم نہیں ہوگا بلکہ بے مقصد باتیں اور حقائق سے دوری ہوگی، زمینی حقائق سے دوری ہوگی اور ہرحقیقت سے دوری ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے رابطہ کمیٹی لندن ،کراچی کے ارکان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین نے کہاجو لوگ صحیح معنوں میں تحقیق وجستجو کئے بغیر اورصحیح معنوں میں علم حاصل کئے بغیر آگہی کا دعویٰ کرتے ہیں ان کا یہ دعویٰ دھوکہ دہی کے مترادف ہے ۔ نامکمل علم اورآگہی دراصل علت ہے۔ ہم چار کتابیں پڑھ کر اور علم کی تھوڑی بہت آگاہی سمجھ کر دیگر باقیماندہ کروڑوں پاکستانیوں پر حکومت کرنے اور حکومت چلانے کے طریقے بتاکر قوم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو دراصل علم کی معراج نہیں بلکہ علت کا ماحاصل ہوتا ہے۔
الطاف حسین