ایف آئی اے عاصم ملک اور زوبیہ رباب کی جائیداد نیلام کریگی
ایف آئی اے عاصم ملک اور زوبیہ رباب کی جائیداد نیلام کریگی
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے بیرون ملک بھجوانے والی کمپنی کے مالکان عاصم ملک اور زوبیہ رباب ملک کی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عاصم ملک اور زوبیہ کیخلاف سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے الزام میں ایف آئی اے میں درجنوں مقدمات عدالتی احکامات پر درج ہوچکے ہیں۔ ایف آئی اے عاصم ملک اور زوبیہ رباب ملک کی لاہور ڈی ایچ اے میں واقع کوٹھی اور تحصیل بھیرہ و بھلوال میں 3 مربع سے زائد اراضی کو نیلام کریگی۔
جائیداد نیلام