• news

جھنگ: بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے ایک شخص کی مونچھیں اور سر کے بال نوچ ڈالے، مقدمہ درج

جھنگ: بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے ایک شخص کی مونچھیں اور سر کے بال نوچ ڈالے، مقدمہ درج

جھنگ (نامہ نگار) موضع کوٹ بہادر میں واجد اور آصف وغیرہ نے بچوں کی لڑائی پر مظہر اقبال نامی شخص کی مونچھیں اور سر کے بال نوچ ڈالے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کوٹ بہادر کے رہائشی جابر علی خان نے بتایا کہ گزشتہ رات واجد اور آصف وغیرہ تین افراد نے اس کے کزن مظہر اقبال کی مونچھیں اور سر کے بال نوچے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
بچوں کی لڑائی

ای پیپر-دی نیشن