تنظیم خدمت خلق آج مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے حق میں مظاہرہ کرے گی
لاہور (پ ر) تنظیم خدمت خلق پاکستان کے چیئرمین اور دینی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری نے کہا ہے کہ تنظیم خدمت خلق بدترین آمر و ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ 6 کے حق میں آج فردوس مارکیٹ گلبرگ میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ مختلف دینی و سیاسی اور سماجی تنظیموں کے راہنما اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔