• news

”بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی“

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم پی اے اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے۔ یہ باتیں انہوں نے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے موجودہ حکومت غیرمقبول ہوئی ہے‘ اس کی مثال نہیں ملتی ہے کیونکہ عوام کو سہانے خواب دکھانے والے غریبوں کی بات کرنے والے لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں مرغی ‘ گھی‘ چینی‘ رمضان سے پہلے ہی غائب ہونا شروع ہو گئی ہے اور شہر میں سٹریٹ کرائمز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عوام کو آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے کہ حکومت نے مہنگائی زیادہ کرنے کیلئے کیا وعدے کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن