خیبر پی کے حکومت چاند کے مسئلہ کو متنازع بنانے کا عمل روکے: سنی اتحاد کونسل
لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنما¶ں حاجی محمد حنیف طیب، علامہ محمد شریف رضوی، پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نواز بشیر جلالی اور بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور پی کے کی حکومت چاند کے مسئلے کو متنازع بنانے کی کوششوں کو روکے اور پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک شروع ہونے کو یقینی بنائے۔ اس سلسلہ میں پی کے کے ضدی اور ہٹ دھرم مولویوں کو رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے تاکہ قوم انتشار اور ملک جگ ہنسائی سے محفوظ رہے۔