• news

تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فورم پنجاب کا افتخار الہیٰ کی زیر صدارت اجلاس

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈکلچر فورم پنجاب کا اجلاس زیرِصدارت صدر افتخار الہیٰ پارٹی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھرمیں سپورٹس ایند کلچر فورم کی تنظیم نو کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں پنجا ب بھر کے ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اور عہدیداروں کو سپورٹس اینڈ کلچر فورم کے حوالے سے نئی ذمہ داری سونپی گئیں اور ان کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تنظیموں کو مکمل کر کے فوری طور پر رپورٹ بھیجیں۔ ضلعی سطح پر ورکر کنونشن منعقد کئے جائیںگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن