• news

میاں عامر محمود پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلے چار سال کی مدت کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس میں میاں عامر محمود کو فیڈریشن کا چیئرمین، میاں محمد اسلم کو صدر، حافظ عمران کو چیف ایگزیکٹو آفیسر جبکہ امجد امین بٹ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے 18 یونٹس نے شرکت کی جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان، واپڈا، ریلویز، ایچ ای سی، اسلام آباد، اے جے اینڈ کے، فاٹا، گلگت بلتستان، نیشنل ویمن ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن، پاکستان ویٹ لیفٹنگ کوچز ایسوسی ایشن، پاکستان ویٹ لیفٹنگ ریفری ایسوسی ایشن شامل تھے۔ چار سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران میں میاں عامر محمود چیئرمین، میاں محمد اسلم صدر، حافظ عمران بٹ چیف ایگزیکٹو، محمد جاوید انور، محمد راشد ملک، عبدالعزیز خان، شیراز محمد، نفیس احمد اور مسز نزہت جبیں نائب صدور، امجد امین بٹ سیکرٹری جنرل، علی اسلم چودھری خزانچی جبکہ حافظ سلمان بٹ، ملک مظہر اﷲ خان، محمد تنویر، راشد محمود اور مشتاق احمد ایگزیکٹو ممبران میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن